سیکیورٹی خدشات کے باعث راؤانوارکوسب جیل میں رکھا گیا،آئی جی جیل خانہ جات

کراچی : سندھ ہائیکورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس میں راؤانوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے موقع پر آئی جی جیل خانہ جات اورجیل سپرنٹنڈنٹ نے حلف نامہ عدالت میں جمع کرادیا۔

حلفیہ بیان میں کہا گیا ہے کہ راؤ انوار پہلے روز سے ہی جیل میں ہیں، سیکیورٹی خدشات کے باعث راؤ انوارکو سب جیل میں رکھا گیا ہے، سینٹرل جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہیں اس لیے احتیاط برتی گئی۔

اس موقع پر عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم کے وکیل کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 11 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔

یاد رہے کہ مقتول نقیب اللہ کے والد محمد خان نے راؤ انوار کے خلاف درخواست دائر کررکھی ہے۔