پیر 2 جولائی 2018, 6:00 شام اہم خبریں, قومی
اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے حکم پر اندرون سندھ تھرپارکر، مٹھی اور چھاچھرو میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے من پسند کمپنی پاک اوواسسز کو450 آر او پلانٹ لگانے کا ٹھیکا دیا اور منصوبے کی طے شدہ رقم 5 ارب روپے بھی ادا کر دی گئی جبکہ کمپنی نے تاحال چند ہی پلانٹس لگائے اور وہ بھی مکمل طور پر فعال نہیںں جبکہ لگائے گئے بیشتر آر او پلانٹس دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث بند ہوگئے۔
نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب نے تھر میں آر او پلانٹس کا پانی ٹینکروں پر فروخت ہونے کا بھی نوٹس لیا ہے جبکہ حکم دیا ہے کہ تحقیقات کی جائے کہ آراو پلانٹس کا منصوبہ مکمل ہونے سے قبل ہی کمپنی کو پوری رقم کیسے اور کیوں ادا کر دی گئی ؟