تمام الزامات کو سمجھ چکا ہوں، انہیں مسترد کر کے اپنا مکمل دفاع کروں گا
تمام الزامات کو سمجھ چکا ہوں، انہیں مسترد کر کے اپنا مکمل دفاع کروں گا

اسماعیل ڈاہری کی گرفتاری ایک پیغام ہے،آصف زرداری

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں زیادہ تر آزاد امیدوار کامیاب ہوں گے، ہرجگہ آزاد امیدوار کھڑے ہورہے ہیں جن میں کچھ ہماری، کچھ نوازشریف اور کچھ عمران خان کی بس سے اترے ہیں۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہرحال میں حکومت نہیں چاہتے لیکن جس نے بھی حکومت بنانا ہوگی اس کو ہم سے بات ضرور کرنا ہوگی۔

آصف زرداری نے نواب شاہ سے اسماعیل ڈاہری کی گرفتاری سے متعلق سوال پر کہا کہ وہ ایک چھوٹا زمیندار ہے اور میرے ووٹوں کے لئے کام کرتا ہے۔ انکے علاقے سے انکے بندے کی گرفتاری کسی کی ادا ہے اورہر ادا میں ایک پیغام ہوتا ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ چاہتا ہوں بلاول کو پارلیمانی تجربہ ہو، وہ اپوزیشن لیڈر بھی بنے تو کوئی اعتراض نہیں، بہترہوگا کہ اپنی زندگی میں اسے وزیراعظم بنتا دیکھوں۔

آصف زردای کا کہنا ہے تھا جو بے نظیر بھٹو سے ڈرتے تھے وہ آج بلاول سے خائف ہیں۔ لیاری میں بلاول بھٹو زرداری کے قافلے پر پتھراؤ کے واقعے پر انھوں نے پارٹی کارکنان کو تلقین کی کہ جیالے صبر کا دامن ہاتھوں سے نہ چھوڑیں، جو صبر کا دامن سنبھال کر رکھتے ہیں ان کا نشانہ خطا نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ اللہ اورعوام بلاول بھٹو کی حفاظت کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے قائد عوام کا پرچم سنبھال لیا ہے۔