راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف نے 6 دہشت گردوں کی قید کی سزا کی بھی توثیق کردی ہے۔
سزا پانے والے دہشت گرد بیگناہ شہریوں، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پرحملوں میں ملوث تھے۔
اعلامیے کے مطابق دہشت گردوں نے مرکزی امام بارگاہ پارہ چنار پر بھی حملہ کیا تھا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گرد 8 جوانوں اور26 شہریوں کے قتل میں ملوث تھے جبکہ انہوں نے133 افراد کو زخمی بھی کیا۔
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا تھا، ان کے مقدمات خصوصی فوجی عدالتوں میں چلائے گئے تھے۔
اس کے علاوہ شہری احسان اللہ کو بے قصور ہونے پر بری کردیا گیا ہے۔