گرفتاری کے بعد پولیس موبائل کے اندر بنائی گئی وڈیو میں جبران ناصر نے کہا کہ انہیں جج کے پروٹوکول میں شامل پولیس اہلکاروں نے زدو کوب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جبران ناصر کو گرفتار کرکے فیریئر تھانے لے جایا گیا تھا ۔
دوسری جانب پروٹوکول افسر نے جبران ناصر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ شکر کریں کہ صرف تشدد کیا گولی نہیں ماری۔
اطلاعات کے مطابق جبران ناصرکو فریئر تھانے میں رکھا گیا ہے۔ اپنے پیغام میں جبران ناصر نے بتایا کہ ان کے ساتھ یہ واقعہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب پیش آیا۔
یاد رہے کہ جبران ناصر این اے247 سے آزاد امیداور ہیں ۔ وہ این اے 247 سے امیدوار ہونے کے علاوہ نقیب اللہ قتل کیس میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
https://www.facebook.com/MohammadJibranNasir/videos/937435109784696/