آپ نے گھروں میں کتے ، بلی، گھوڑے اورپرندوں وغیرہ کو کو تو پالتو جانورکے طورپرتو دیکھا ہوگا لیکن کیا آپ یقین کریں گے کہ ایک امریکی خاتون نے موٹی تازی چھپکلی پال کرتو حد ہی کردی ہے۔
امریکی ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والی یہ خاتون اپنی اس انتہائی موٹی اور غیرمعمولی پالتو چھپکلی سے اس قدرمحبت کرتی ہے کہ اسے ہروقت اپنے ساتھ رکھتی ہے۔
آئس نامی یہ خاتون نہ صرف اس لال چھپکلی کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلاتی ہے بلکہ بستر پر بھی اسے اپنے ساتھ سلاتی ہے۔
چھ سالہ میک گیورنامی اس چھپکلی کے سوشل میڈیا پر1لاکھ 80 ہزار سے زائد مداح موجود ہیں جواس کے لاڈ دیکھ کر خوب محظوظ ہوتے ہیں۔