ظفر علی شاہ نے ن لیگ کو خیر باد کہہ دیا

 

اسلام آباد :سابق سینٹر ظفر علی شاہ نے مسلم لیگ ن کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد وہ 5جولائی کو تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ظفر علی شاہ نے پارٹی کو خیرباد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیاہے ۔ ان کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان 5جولائی کو کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ظفر علی شاہ مسلم لیگ ن کے ایک اہم رہنما تھے جوپرویز مشرف اور بعد میں پیپلز پارٹی کے 5سالہ دور حکومت میں مختلف نیوز چینلز پر مسلم لیگ ن کی نمائندگی کرتے رہے لیکن اپنے حقیقت پسندانہ اور بے لاگ موقف کے باعث وہ پارٹی کے بعض حلقوں میں نا پسندید ہ قرار دیئے جاتے تھے ۔

بلدیاتی الیکشن کے موقع پر وہ اسلام آباد کی میئر شپ کے امیدوار بھی تھے لیکن وہ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب نہ ہونے کے باعث اسلام آباد کے میئر نہ بن سکے ۔ اس حوالے سے ان کی جانب سے یہ الزام لگایا گیا تھا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے کچھ افراد نے ان کی شکست میں کردار ادا کیا تھا ۔