جیپ کا مسلم لیگ ن کو دوسر ا بڑا جھٹکا

 

لاہور:سینئر تجزیہ کار نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی پنجا ب میں شیر سے جیپ کے سفر نے جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ ن کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ ایک طرف لاہور سے مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما زعیم قادری جیب کے نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں تو دوسری جانب راولپنڈی سے چودھری نثار بھی علی خان نے بھی جیب کا نشان سب سے پہلے لیا تھا اور اب جنوبی پنجاب والے بھی یہی نشان لیکر الیکشن میں آزاد حیثیت سے کود رہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے سینئر تجزیہ کار کامران خان کے مطابق جو مشورہ چودھری نثار نے نواز شریف کو دیا تھاکہ وہ فوج اور عدلیہ کے ساتھ نہ لڑیں،اسی مشورے پر دیگر مسلم لیگ ن کے امیدوار جنہوں نے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ لیا تھا اب ٹکٹ واپس کرکے جیب کے نشان کے لئے درخواست کر رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ یہ مسلم لیگ ن کیلئے صوبہ جنوبی پنجاب محاذ کے رہنماؤں کی تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد دوسرا بڑا جھٹکا ہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدوارٹکٹ واپس کرکے جیپ کے نشان پر آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔