یو این انڈرسیکریٹری کی نگران وزیر داخلہ سے ملاقات

 

اسلام آباد:یواین انڈرسیکریٹری نےامن و استحکام کے سینٹرکادورہ کیا ۔انہوں نے نگران وزیر داخلہ سے ملاقات بھی کی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی پیس کیپرزکی شاندارخدمات پرخراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

نجی ٹی وی کے مطابق جین پیری نے امن و استحکام کے سینٹرکے دورے کے دوران کہا ہے کہ پاکستانی پیس کیپرزکی شاندارخدمات پرخراج عقیدت پیش کر تا ہوں۔ جین پیری نے امن کیلئے افواج پاکستان کی کوششوں اورقربانیوں کوسراہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی امن کیلئے کوششوں کوتسلیم کرتے ہیں۔ امن مشنز میں 156اہلکاروں کی شہادت قابل تحسین ہے۔امن مشن میں پاکستانیوں نے کئی قیمتی جانیں بچائیں،پاکستان نے 44 سےزائداقوام متحدہ کےامن مشنز میں حصہ لیا ہے ۔امن و استحکام کا سینٹر 2013 میں قائم کیا گیاتھا۔جو قومی اوربین الاقوامی پیس کیپرزکوتربیت فراہم کرتاہے ۔ امن واستحکام سینٹر کاافتتاح یواین سیکریٹری جنرل بانکی مون نے کیا تھا۔