چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے بھی کپتان کے خلاف ایک بیان دے کر سب کو حیران کر دیا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی دوسری اور تیسری شادی کے عرصے میں ان کے نکاح خواں مفتی سعید کا نام نمایاں رہا تھا، جو اس تمام صورتحال میں خاموش رہے تاہم اب اپنے ایک بیان میں مفتی سعید نے بھی عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ہے، ان کاکہنا ہے کہ عمران خان آج جو کچھ کر رہے ہیں۔ انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، عمران خان غلط فہمیوں میں مبتلا ہیں۔ وہ حکومت کیلئے اللہ کوبھول چکے ہیں۔