پی ٹی آئی کاضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنےوالوں کیخلاف کارروائی کافیصلہ

اسلام آباد:پی ٹی آئی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے اپنے تمام اراکین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے،تحقیقات کیلئےنعیم الحق اور ارشد داد پر مشتمل دو رکنی کمیٹی بھی بنادی گئی ہےجو رپورٹ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پیش کرے گی۔
ترجمان تحریک انصاف کےمطابق پاکستان تحریک انصاف نےٹکٹ نہ ملنے پر آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے والےتمام اراکین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہےکیوں کہ تمام ارکین کی جانب سے حلف نامہ جمع کرایا گیا تھا کہ ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں اراکین انتخابات نہیں لڑیں گے لیکن جن افراد کو کسی وجہ سے ٹکٹ نہیں ملے انہوں نے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے کر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے۔
ترجمان نے کہاکہ جن اراکین نےآزاد الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہےوہ نام دو رکنی کمیٹی کو بھیجے جائیں گے اور کمیٹی ایسے امیدواران کے خلاف ضابطے کی کاروائی کرے گی ۔