لاہور:حکومت نے پیٹرول بم کے بعد اب عوام پر بجلی بھی گرا دی ہے،نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 22 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کرکے بجلی صارفین پر 15 ارب 65 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا۔
نیپرا کےمطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ اضافہ مئی کےماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
بجلی کی قیمت میں اضافے کانیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی نےباضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاہے ۔
تاہم اضافے کا اطلاق کےالیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos