اسلام آباد: نگراں پاکستان نے پاک فضائیہ کے 3 افسران کو ائیرمارشل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔
ترقی پانے والوں میں ائیروائس مارشل سید نعمان علی، ائیروائس مارشل ظہیراحمد بابراورائیروائس مارشل جواد سعید شامل ہیں۔
ائیرمارشل سید نعمان علی نے اپنے کیرئیر کے دوران کمبیٹ کمانڈراسکول اورآپریشنل ایئربیس کی کمانڈ کی۔
ائیرمارشل سید نعمان علی ایئرہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف (آپریشنز) اورچیف پراجیکٹ ڈائریکٹر JF-17 کے طور پر بھی تعینات رہے ہیں۔
ایئرمارشل ظہیراحمد بابرنے اپنے کیریئر کے دوران فائٹر اسکواڈرن ، آپریشنل ایئربیس اور ریجنل ایئر کمانڈ کی کمان کی۔
ایئرمارشل ظہیراحمد بابر ایئرہیڈ کوارٹرز میں اسسٹنٹ چیف آف ایئراسٹاف (OR&D )، اسسٹنٹ چیف آف ایئراسٹاف (ٹریننگ) اورڈائریکٹرجنرل پراجیکٹس تعینات رہے۔
ایئرمارشل ظہیراحمد بابر وزارت دفاع میں ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
ایئرمارشل جواد سعید نے اپنے کیریئر کے دوران فائٹراسکواڈرن ، فائٹر ونگ، آپریشنل ایئربیس اورریجنل ائیر کمانڈ کی کمان کی۔
ایئرمارشل جواد سعید ایئرہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف (آپریشنز) اورڈپٹی چیف آف ایئراسٹاف (آپریشنز) بھی تعینات رہے ہیں۔