انڈوں کے خول پر منفرد فن پارے تخلیق کرنے والا باکمال آرٹسٹ

ٹوکیو:انڈوں کو توڑنا کوئی مشکل کام نہیں لیکن چین میں ایک ایسا ماہر آرٹسٹ بھی موجود ہے جو انڈوں کو توڑے بغیر اُن کے خول سے خوبصورت اور دلکش فن پارے تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔


چینی آرٹسٹ نے انڈے کے خول کو تراش کر منفرد فن پارے تیار کر لئے۔

یہ آرٹسٹ پہلے انڈے کے خول میں چھید کر کے انہیں خالی کرتا ہے اور پھر اس پر چھینی کی مدد سے انتہائی باریک بینی اور احتیاط سے دلکش ڈیزائن بنادیتا ہے۔

آرٹسٹ کے مطابق وہ گزشتہ 6برسوں سے یہ آرٹ کے نمونے تیار کررہا ہے تا ہم دلچسپ امر یہ ہے کہ انتہائی چھوٹے سوراخ کرنے پربھی خول نہ تو ٹوٹتا ہے اور نہ ہی چٹختا ہے۔