این آئی سی ایل کرپشن کیس۔ مرکزی ملزم کی گرفتاری کا حکم
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل کرپشن کیس میں ایک بارپھرمرکزی ملزم محسن حبیب وڑائچ کی گرفتاری کا حکم دے دیا چیف جسٹس نے کہا کہ تحفظ دینے والوں کو بھی جیل جانا پڑسکتا ہے۔
نیشنل انشورنس کمپنی کرپشن کیس میں چیف جسٹس نے مرکزی ملزم محسن حبیب کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کیا اورکہا محسن حبیب کوزمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا معلوم ہے محسن حبیب کوکون تحفظ دے رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ محسن حبیب کو تحفظ دینے والوں کو آگاہ کردیں ایسا نہ ہو وہ بھی اندر چلے جائیں ۔سپریم کورٹ نے محسن حبیب کی گرفتاری کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ۔محسن حبیب پر این آئی سی ایل کیلئے خلاف ضابطہ اراضی خریدنے کا الزام ہے