قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے لیاقت جتوئی کیخلاف متبادل توانائی ڈیولپمنٹ بورڈ میں غیر قانونی تعیناتیوں کا ریفرنس تیار کر لیا، نیب راولپنڈی کی گرفتاری سے قبل پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی نے اعلیٰ عدلیہ سے ضمانت حاصل کرلی ۔
نیب ذرائع کے مطابق لیاقت جتوئی پر الزام ہے کہ انہوں نےاختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی تعیناتیاں کیں۔
نیب راولپنڈی کی گرفتاری سے قبل پی ٹی آئی رہنما نے اعلیٰ عدلیہ سے ضمانت حاصل کر لی ہے۔ سابق وزیراعظم شوکت عزیز بھی کیس میں ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں۔