چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے تھر پارکر میں بچوں کی اموات کی تحقیقات کے لیے قائم کیے گئے کمیشن نے کام شروع کر دیاہے۔اس سلسلے میں کمیشن متاثرہ علاقے میں پہنچ گیا ہے اور کمیشن آج تھرپارکر کے مختلف اسپتالوں اور ڈسپنسریوں کا معائنہ کرے گا۔
تفصیلات کے مطابقآئی جی گلگت بلتستان ثناءاللہ عباسی پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں محکمہ صحت سندھ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران شریک ہوئے۔
کمیشن آج تھرپارکر کے مختلف اسپتالوں اور ڈسپنسریوں کا معائنہ کرے گا۔
کمیشن کے سربراہ ثناءاللہ عباسی کا کہنا ہے کہ بچوں کی اموات سے متعلق رپورٹ 10 روز میں مکمل کر کے سپریم کورٹ میں جمع کرادی جائے گی، محکمہ صحت تھر میں ڈاکٹروں کی خالی اسامیوں اور تقرر و تبادلوں کے بارے میں معلومات لی ہیں۔
ثناءاللہ عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ضلع کے دیگر اسپتالوں اور دیہی صحت مراکز کا بھی دورہ کریں گے اور پوری جانفشانی و دیانتداری کے ساتھ تحقیقات کی جائیں گی۔