دوسری جانب پورے علاقے کے علاوہ صرف خاتون کے اہلِ خانہ کو یقین تھا کہ نننگ زندہ ہے اورپورا گھرانہ پرامید تھا کہ وہ زندہ برآمد ہوگی۔
چند روز قبل لڑکی کے چچا نے خواب میں دیکھا کہ نننگ اسی ساحل پرموجود ہے جہاں سے وہ غائب ہوئی تھی۔ اس کے بعد اسے بار بار یہ خواب دکھائی دیا جسے اس نے قدرت کا ایک اشارہ قرار دیا۔
اس خواب کے بعد خاتون کے پورے خاندان نے ساحل کو چھان مارا اورصبح چار بجے انہیں خاتون ساحل پردکھائی دی جو مٹی کے ڈھیر میں بے ہوش پڑی تھی اوراس نے وہی کپڑے سیاہ پتلون اورپھولوں والی پیلی شرٹ پہنی ہوئی تھی جو وہ ڈوبتئے وقت پہنے ہوئی تھی ۔۔
ساحل پرخاتون کی کی حالت بہت نازک تھی جسے گھروالوں نے فوری طورپراسپتال میں داخل کرایا اوراب وہ تیزی سے صحت یاب ہورہی ہے۔
خاتون کے اہلِ خانہ نے اسے خدا کا ایک معجزہ قراردیا ہے۔ لیکن عوام نے اس خبرپر ملے جلے ردِ عمل کا اظہارکیا ہے اوراس پر سوشل میڈیا پربھی بحث جاری ہے۔