پاک فضائیہ کے پانچ افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی

راولپنڈی: حکومت پاکستان نے پاک فضائیہ کے 5افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی،ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی پانے والے افسران میں ائیر کموڈور محمد مغیث افضل ، ائیر کموڈورمحمد ندیم صابر ،ائیر کموڈور تنویر اشرف بھٹی، ائیر کموڈور وقاص احمد سلہری اور ائیر کموڈور چوہدری احسن رفیق شامل ہیں۔


ائیروائس مارشل محمد مغیث افضل ڈیپوٹیشن پر متحدہ عرب امارات میں بھی اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں،وہ کمبیٹ کمانڈر سکول ، ائیر وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ ائیروائس مارشل محمد مغیث افضل نے دسمبر1988 ء میں پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔وہ ایک کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہیں۔ اپنے شاندار کیرئیر کے دوران انھوں نے فائٹر اسکواڈرن ، فلائنگ ونگ اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔جبکہ ائیر ہیڈکوارٹرز میں اسسٹنٹ چیف آف ائیرا سٹاف (ٹریننگ آفیسرز) کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارۂ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔


ائیروائس مارشل محمد ندیم صابر کمبیٹ کمانڈر اسکول ، ائیر وار کالج، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ،کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج(برطانیہ) او ر آرمڈ فورسز کالج (ترکی)سے فارغ التحصیل ہیں۔ائیروائس مارشل محمد ندیم صابر نے دسمبر1988 ء میں پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔وہ ایک کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہیں۔ اپنے کیرئیر کے دوران انھوں نے فائٹر اسکواڈرن ، فلائنگ ونگ اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔اسکے علاوہ وہ ائیر ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر فلائٹ سیفٹی ا ور چیف پروجیکٹ ڈائر یکٹر فالکن کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر تمغہء امتیاز(ملٹری) اور ستارۂ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔


ائیروائس مارشل چوہدری احسن رفیق کمبیٹ کمانڈر اسکول اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔انہوںنے جون1989 ء میں پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے شاندار کیرئیر کے دوران انھوں نے فلائنگ ونگ اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔وہ ائیر ہیڈکوارٹرز میں ڈپٹی چیف پراجیکٹ ڈائر یکٹر JF-17 اور اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (آپریشنز) کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر تمغہء امتیاز(ملٹری) اور ستارۂ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔

ائیروائس مارشل وقاص احمد سلہری نے جون1989 ء میں پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران آپ نے فائٹر اسکواڈرن ، فلائنگ ونگ اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔وہ ائیر ہیڈکوارٹرز میں اسسٹنٹ چیف آف ائیر اسٹاف (آپریشنز) کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔وہ امریکہ میں ائیر اتاشی کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔وہ کمبیٹ کمانڈر اسکول اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر تمغہء امتیاز(ملٹری) اورستارۂ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔


ائیروائس مارشل تنوریر اشرف بھٹی کمبیٹ کمانڈر اسکول اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ انہوں نے دسمبر1988 ء میں پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔وہ ایک کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہیں۔ اپنے کیرئیر کے دوران آپ نے فائٹر سکواڈرن ، فلائنگ ونگ اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔جبکہ سنٹرل ائیر کمانڈ میں بطور سینئر ائیرا سٹاف آفیسراور ائیر ہیڈکوارٹرزمیں اسسٹنٹ چیف آف ائیراسٹاف (پرسنیل) کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر تمغہء امتیاز(ملٹری)اور ستارۂ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔