اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کےمطابق گزشتہ مالی سال جولائی سے جون تک مہنگائی بڑھنے کی شرح 92.3 فیصد رہی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے حکام نےبتایاکہ جون 2018 میں مہنگائی مزید57.0فیصد بڑھی جبکہ گزشتہ سال جون 2017 کی نسبت رواں برس کےجون میں مہنگائی بڑھنے کی شرح21.5 فیصد رہی
ادارہ شماریات کےمطابق ایک سال میں مٹی کا تیل37.17 فی صد مہنگا ہوا، گزشتہ مالی سال میں پیٹرول 27، ڈیزل 30 اور گیس سلنڈر 24 فیصد مہنگا ہوا
گاڑیوں کاایندھن 19.11 فیصد اور ٹرانسپورٹ کے کرائے11.8 فیصد بڑھے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے حکام نےبتایا کہ ایک سال کے دوران تعلیم 12 فی صد مہنگی ہوئی۔