اسلام آباد: شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں سیاسی پناہ لے چکے ہیں۔
نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف تیز نہ چلیں، میاں صاحب کا ووٹ بینک مریم نواز کو منتقل ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ انہیں چوہدری نثار سے نہیں، نواز شریف سے شکایت ہوگی۔
ایک سوال پر آصف زرداری نے کہا کہ وہ بلاول کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں تاہم بلاول اپوزیشن میں بیٹھ کر بھی سیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان سے کبھی اتحاد کی بات نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں نیب کارکردگی کےلحاظ سےغیر مؤثر ہے، 30سال سے میرا احتساب کیا جارہاہے۔
آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ ذوالفقار مرزا اس قابل ہی نہیں کہ اس پر تبصرہ کروں۔