نگران وزیر خزانہ سے چینی سفیر کی ملاقت

 

اسلام آباد: نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کیلئے مالی معاونت روکنے کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں چینی سفیر زاو زنگ نے نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات اور سی پیک منصوبوں پر غور کیا گیا ،وزیر خزانہ نے چین کی معاشی تعاون پر شکریہ ادا کیا، وزیر خزانہ نے انہیں پیرس میں ایف اے ٹی ایف مذاکرات کے حوالے سے بھی بتایا، وزیر خزانہ نے ڈاکٹر شمشاد نے کہا کہ پاکستان منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کیلئے مالی معاونت کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کر رہا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دیں جن کو دنیا تسلیم کرتی ہے منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کیلئے مالی معاونت روکنے کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں گے۔چینی سفیر نے پاکستان کی ہر موقع اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی، انھوں نے حکومت کی معاشی استحکام کی کوششوں کو سراہا۔