لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم ونگ نے قابلِ اعتراض ویڈیوز بنا کر خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق شہری رضوان احمد نے تحریری شکایت کی تھی کہ عبداللہ نامی شخص قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر اس کی ہمشیرہ کو بلیک میل کررہا ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد انیس نے بتایا کہ کارروائی کرکے ملزم عبداللہ کو مال روڈ پر واقع ایک ریسٹورنٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کے موبائل فون سے ویڈیوز کا ڈیٹا برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزم کا تعلق تحصیل چشتیاں سے بتایا گیا ہے