چیف جسٹس نے بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے 10 لاکھ روپے عطیہ دیدیا

اسلام آباد: چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے دس لاکھ روپے کا عطیہ دے دیا۔
ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس نے بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے ذاتی طور پر 10 لاکھ روپے دیئے ہیں۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے ڈیمز کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی۔ عدالت نے بھاشا اور مہمندڈیم کی فوری تعمیر کا حکم دیتے ہوئے 3 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔