اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما ظفر علی شاہ تحریک انصاف میں شامل ہوگئےانہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ پریس کانفرنس میں کیا۔
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی ظفر علی شاہ کا کہناتھاکہ عمران خان نے پاکستان کے اندرکرپشن کے بڑے بت گرائے ہیں،پورا پاکستان انکے ساتھ چل رہا ہےاورملک کو ان جیسے ہی لیڈر کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان پرکرپشن کاکوئی داغ اور دھبہ نہیں ہے،ان کی ہر محاذ پرحمایت کریں گے۔