اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےکہاکہ کل نواز شریف کافیصلہ آرہاہے اوروہ کہہ رہےہیں کہ خود آکر فیصلہ سنوں گا۔لیکن وہ یہ فیصلہ اخباروں میں پڑھیں گے۔
عمران خان نے کہاکہ نواز شریف آپ پاکستان آئیں کیوں کہ اڈیالہ جیل آپ کا انتظار کررہی ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے نیب کے الیکشن تک سیاستدانوں کو گرفتار نہ کرنے کے فیصلےکو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ یہ پاگلوں والی بات ہے اور اس میں کوئی قانون نہیں نیب کا کہنا بالکل ایسا ہےجیسےدو ٹیمیں میچ کھیل رہی ہیں اور ایک ٹیم میں میچ فکسر پکڑا گیا، اب کہہ رہے ہیں اسے اس لیے میچ سے نہیں نکالو کہ میچ خراب ہوجائے گا۔