اسلام آباد:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےکہاکہ کلثوم نواز کےہوش میں آنے تک فیصلےکو تاخیرکیاجائے،انہوں نے کہاکہ بیگم کلثوم نواز کے ہوش میں آنے تک ان کو استثنیٰ دیا جائے اوران کی موجودگی میں ہی مقدمے کا فیصلہ سنایا جائے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ کورٹ کو ملکی ماحول کو بھی دیکھنا چاہئےکیوں کہ اگر دوسرے لوگوں کےفیصلےڈھائی ڈھائی سال تاخیر کا شکا رہوئے ہیں تو یہ بھی چند دن انتظا رکیا جاسکتا ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہاکہ ملکی مسائل کوحل کرنے کیلئے قومی اتفاق رائے چاہئےکیوں کہ اتفاق رائے کے بغیر ملکی مسائل کوحل کرناممکن نہیں ہے۔