عام انتخابات میں سیکیورٹی کیلئے3لاکھ 50ہزارفوجی جوانوں کی تعیناتی کی منظوری

اسلام آباد:25جولائی کوہونے والےعام انتخابات میں ملک بھرکےپولنگ اسٹیشنزکی سیکیورٹی کے لئےپاک فوج نے3لاکھ50ہزارجوانوں کی تعیناتی کی منظوری دےدی ہے۔
تفصیلات کےمطابق ملک بھر میں سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے اورتمام سیاسی جماعتوں سمیت الیکشن کمیشن بھی انتخابات کی تیاریوں میں مصروفِ عمل ہے۔
فاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی عام انتخابات کےروزسیکیورٹی پلان ترتیب دےدیاگیاہے،اسلام آباد کے786 پولنگ اسٹیشنز پر7ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گےجن میں 5 ہزار پولیس اہلکار اور 2 ہزار رینجرز، ایف سی، لیڈی پولیس اور کوئیک ریسپانس فورس اور فوج جوان بھی تعینات ہونگے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد کے786پولنگ اسٹیشنزمیں سے 53 پولنگ اسٹیشنز حساس ہیں جہاں پرہنگامہ آرائی میں جانی نقصان کے بھی خدشات ہیں جس سے بچنے کیلئے پاک فوج کے 3000 جوان تعینات ہوں گے۔