اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نےکہاکہ نواز شریف نے فیصلہ موخر کرنے کی عجیب فرمائش کی ہے کیونکہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ملزم کی درخواست پر فیصلے کی تاریخ بدل دی جائے۔
پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نےفیصلہ نواز شریف کے خلاف آنے کی صورت میں سزا سے متعلق بتاتے ہوئے کہاکہ نوازشریف کو 14 سال قید اور جائیداد ضبطگی کی سزا ہوسکتی ہے جب کہ ان کے بچوں کوغیرحاضری کی صورت میں تین سال کی سزا ہوسکتی ہے۔
بابراعوان کا مزید کہناتھاکہ نواز شریف آپ کو زیب نہیں دیتا کہ آپ اور آپ کا خاندان مفرور ہو اس لیے آپ شیر بنیں اور واپس آجائیں۔