راولپنڈی:مسلم لیگ کے ناراض رہنماچوہدری نثار علی خان نے کہاکہ نوازشریف سے اب بھی الجھنا نہیں چاہتا،نوازشریف کو اپنی عزت کا پاس نہیں،مگرمجھےتو ہے،انہوں نے کہاکہ الجھنا بھی نہیں چاہتا مگر یک طرفہ تنقید مزید برداشت نہیں کی جا سکتی نوازشریف اب الزام تراشی کے لئے پیادے استعمال کررہے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نےدعویٰ کیا کہ نوازشریف کی خود کو دودھ سے دھلا ظاہر کرنے کی کوشش ناکام ہوگی ،اپنی غلطی چھپانے کے لئے جھوٹ بولنے والے نشان عبرت بنیں گے۔