سائبیریا میں سرخ رنگ کی بارش دیکھ کر لوگ حیران ہوگئے

ماسکو : بارش خدا کی رحمت ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے ، بارش نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی قلت کا سامنا ہوسکتا ہے ، لیکن روس میں سرخ رنگ کی بارش نےکچھ لوگوں کو حیران کیا تو کچھ لوگوں کو پریشان بھی کیا۔سائبیریا کے رہائشیوں کو بارش نے خاصہ پریشان کیا۔

 جیسے ہی روس کے شہر سائبیریا میں اچانک سرخ رنگ کی بارش شروع ہوئی تو پہلے تو لوگ ڈر گئے لیکن پھر ویڈیو بنانا شروع کیے اور انہیں سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیے ،روس میں ہونے والی بارش کا سرخ رنگ کسی فلمی سین کا منظر پیش کررہا تھا، جیسے آسمان سے خون برس رہا ہو۔

سائبیریا کے باشندوں کا خیال ہے کہ خدا کی جانب سے ان پر عذاب کو نازل نہیں کردیا گیا کیوں کہ ’ایسے ہی واقعے کے رونما ہونے کا ذکر آسمانی کتاب بائبل میں بھی موجود ہیں‘۔
مذکورہ علاقے میں موجود فیکٹری کے ملازمین نے بھاری مقدار میں فیکڑی کی چھت سے آئرن آکسائیڈ کی صفائی کی تھی تاکہ ماحول صاف ستھرا رہے، لیکن تیز ہواؤں اور بارش کے باعث آئرن آکسائیڈ بارش کے ساتھ علاقے میں پھیل گئی اور خوفناک منظر پیش کرنے لگی۔

بارش کے بعد شہر کو غیر ملکی سیاحوں کے بند کردیا گیا تھا، کیوں کہ دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں ایک لگ رہا تھا۔ تاہم متاثرہ علاقے کی صفائی جاری ہے۔