لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے احد چیمہ کی گرفتاری سے متعلق بات کرتےہوئے کہاکہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔احد چیمہ کو جن چیزوں پر گرفتار کیا گیا ان میں سے کوئی چیز ثابت نہیں ہوئی،انہوں نے کہاکہ پیراگون کمپنی کو تو کوئی ادائیگی ہی نہیں ہوئی ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں فواد حسن فواد سے متعلق گفتگو کرتےہوئے رانا ثنااللہ کا کہناتھاکہ فواد حسن فواد انتہائی دیانت دار اور قابل افسر ہیں ۔