احتساب عدالت کی سیکیورٹی میں اضافہ، کمپلیکس کےاطراف دفعہ 144نافذ

اسلام آباد:کل احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا جائے گا، ایون فیلڈ ریفرنس میں شریف خاندان کے خلاف متوقع فیصلے کے پیش نظر جوڈیشل کمپلیکس کےاطراف دفعہ 144نافذ کر دی گئی۔
احتساب عدالت کی سیکیورٹی کیلئے 500 رینجرز اور 1500 پولیس اہلکارسیکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔ رینجرز اہلکار جوڈیشل کمپلیکس کے داخلی راستے پر تعینات ہوں گے۔
عدالت کے باہر سیکیورٹی کیلئے رینجرز کی تعیناتی کیلئے درخواست دے دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔