لاہور:پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ پالتو جانوروں کے ہوٹل کا قیام عمل میں آیاہے۔
جانور پالنے والوں کے لئے خوشی کی خبر ہے کہ لاہور میں پالتو جانوروں کے ہوٹل کی تعمیرجاری ہے اور جلد اس کا افتتاح کر دیا جائے گا۔
18 کنال پر پھیلے اس ہوٹل میں ہر طرح کا جانور رکھانے کی سہولت ہوگی جس کے لئے پولز، ہر طرح کے پرندے رکھنے کے لئے چھوٹے بڑے ، کشادہ پنجرے، انڈور اور آؤٹ ڈور کھیلوں کے میدان اور باغات وغیرہ بنائے گئے ہیں۔
ہوٹل کی جانب سے پالتو جانوروں کے کھانوں کے لئے مفت ہوم ڈیلوری سروس بھی مہیا کی جائے گی۔جبکہ کتوں کے لئے پارک اور ان کے لئے خاص ٹریننگ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ پالتو جانوروں کے مالکان گھر بیٹھے اپنے جانوروں کی مانیٹرنگ کر سکیں گے، ان کو انٹرنیٹ کے ذریعے ان کے موبائل پر جانوروں کی حرکات و سکنات پر نظر رکھنے کی سہولت حاصل ہو گی۔
ہوٹل انتظامیہ کی جانب سےسماجی رابطہ ویب سائٹ پرپیج بنایا گیا ہے جس کے ذریعےلوگوں کو ہوٹل کے قیام کے بارے میں آگہی دی جا رہی ہے۔