واشنگٹن:دنیا بھر میں لوگ مختلف انداز و اسٹائل سے لوگ احتجاج کرتے ہیں لیکن امریکا میں تو خاتون نے دنیا کا انوکھا کام کیا اور احتجاج ریکارڈ کروانے مجسمہ آزادی پر ہی چڑھ گئیں۔
اطلاعات کے مطابق امریکی میں یوم آزادی کے موقع پر نیویارک میں ایک سیاہ فام خاتون امیگریشن پالیسی پر احتجاج کرنے مجسمہ آزادی پر چڑھ گئیں۔
رپورٹ کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرنے والی خاتون نے انتظامیہ اور پولیس کی 2گھنٹے تک دوڑیں لگوائیں
بالآخر پولیس نے خاتون کو حراست میں لیکر مجسمہ آزادی سے نیچے اتار لیا۔
واضح رہے Therese Okoumouنامی خاتون اس سے قبل بھی امریکی صدر و انتظامیہ کیخلاف مختلف احتجاج میں حصہ لے چکی ہے۔