نیب نے فواد حسن فواد کو وعدہ معاف گواہ بننےکی پیشکش کی: حامد میر کا دعویٰ

 

اسلام آباد: معروف تجزیہ کار حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو گرفتار کرنے سے پہلے نیب کی جانب سے وعدہ معاف گواہ بننے کی پیشکش کی گئی ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حا مدمیرنے کہا کہ فواد حسن فواد اگر وعدہ معاف گواہ بن جاتے تو ان کو گرفتار نہ کیا جاتا ۔ لیکن اب نیب کی جانب سے یہ کہا جا رہا ہے کہ ان کے خلاف ٹھوس ثبوت مل گئے ہیں اس لئے ان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ حامد میرنے بتایا کہ فواد حسن فواد کے قریبی ذرائع نے یہ اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کو باربار وعدہ معاف گواہ بننے کا کہا گیا لیکن وہ وعدہ معاف گواہ نہیں بنے اس لئے ان کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔