فواد حسن فواد کی گرفتاری مسلم لیگ ن کے لئے پیغام ہے : سہیل وڑائچ

 

اسلام آباد: معروف تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے انکشاف کیا ہے کہ فواد حسن فواد کی جانب سے ڈان لیکس میں پرویز رشید کا نام شامل نہ کرنے پر فوج اور نواز شریف میں لڑائی بڑھی ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے انکشاف کیا ہے کہ فواد حسن فواد ، عرفان صدیقی اورآرمی چیف کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور وہ ایک ہی اسکول سے متعلق رہے ہیں۔ ایک دوسرے کےپرانے جاننے والے ہیں ۔ فواد حسن فواد کی گرفتاری مسلم لیگ ن کے لئے پیغام ہے ۔

فواد حسن فواد نے مجھے خود بتایا کہ میں نے نوازشریف کے ساتھ مقدمہ لڑنے کے حوالے سے اختلاف کرتا رہا ہوں۔لیکن جب فواد حسن فواد نے ڈان لیکس کا نوٹیفکیشن جاری کیا تو اس میں انہوں نے پرویز رشید کا نام نہیں ڈالا تھا حالانکہ انکوائری میں پرویز رشید کانام تھا ۔اس لئے یہاں سے فوج اور نواز شریف میں لڑائی بڑھی اور فواد حسن فواد اس میں شراکت دار تھے ۔