سرور خان کی وجہ شہرت پارٹیاں بدلناہے۔ ترجمان چودھری نثار

 

اسلام آباد: چودھری نثار کے ترجمان نے تحریکِ انصاف کے رہنما سرور خان کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ، لغو، بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کی تردید کردی ۔

 

تفصیلات کے مطابق ترجمان چودھری نثار کا کہنا ہے کہ سرور خان کی وجہ شہرت پارٹیاں بدلنا اور بے مقصد بات کرنے میں ثانی نہ رکھنا ہے۔ تحریکِ انصاف میں شمولیت کی بات اپنی خفت مٹانے کی کوشش ہے۔ بہتر ہوتا سرور خان جھوٹ گھڑنے سے پہلے اپنی پارٹی قیادت بالخصوص عمران خان کے بیانات کا ہی جائزہ لے لیتے۔سرور خان میں اخلاقی جرات ہے تو چودھری نثار کے کہنے پر عمران خان سے ملنے والے شخص کا نام بتائیں۔ چودھری نثار نے کسی شخص کو عمران خان کے پاس بھیجا نہ ہی انھیں ایسے کسی شخص کا علم ہے۔ جب تحریک انصاف کی قیادت چودھری نثار کو کھلے عام پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے چکی ہے تو اس کے بعد کسی شخص کو اس کے پاس بھجوانے کا کیا جواز باقی رہ جاتا ہے۔اس لئے ان کی ان لغوبیانات کی بھرپور تردید کی جاتی ہے ۔