برسلز: بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں ایک سپر اسٹور کا دلچسپ اقدام، کسٹمرز کو تازہ سبزیاں دینے کے لئے عمارت کی چھت پر کھیت بنا دیا۔
اسٹور انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے اربن فارم کے نام سے عمارت کی چھت پر کھیت بنایا ہے، اس میں سبزیاں کیمیائی کھاد اور زہریلی ادویات کے بغیر اگائی جاتی ہیں۔ انکے اس اقدام کا مقصد شہروں میں ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے لئے پودے اگانا ہے، اسکا اسٹور کو یہ فائدہ ہے کہ اسکا ٹرانسپورٹ کا خرچ کم ہو گیا ہے اور تازہ سبزیاں کم قیمت پر فروخت کی جا سکتی ہیں۔