ملزمان کی غیر موجودگی میں عدالت اپنا فیصلہ سنا سکتی ہے: قانونی ماہرین

 

کراچی :احتساب عدالت میں ایون فیلڈ کیس کے فیصلے کے متعلق قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملزمان کی غیر موجودگی میں عدالت اپنا فیصلہ سنا سکتی ہے۔قانون میں اس حوالے سے کوئی قدغن نہیں۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ کیس کی سماعت مکمل ہو جانے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے جو 6 جون کو سنایا جائے گا۔قانونی ماہرین کے مطابق نیب آرڈیننس کے تحت عدالت ملزمان کی غیر موجودگی میں فیصلہ سنا سکتی ہے۔جس کے بعد ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جا سکتے ہیں۔

قانونی ماہرین کے مطابق نواز شریف ہر سماعت پر عدالت میں پیش ہوتے رہے، اس لئے ٹرائل کی کاروائی مکمل ہو چکی ہے۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے اگر نیب عدالت میاں نواز شریف کو قید کی سزا سناتی ہے تو ان کی گرفتاری کیلئے قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔