کوئٹہ: کوئٹہ کے ایماندار پولیس کانسٹیبل سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئے۔ ایک پولیس کانسٹیبل نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے اپنے پیشے کا نام بلند کیا بلکہ اپنے اس عمل سے دیگر لوگوں کے دلوں میں بھی جگہ بنالی۔
کانسٹیبل رحیم نے 6 لاکھ روپے کی گمشدہ رقم بغیر کسی میڈیا کوریج کے اس کے مالک کے حوالے کردی اور بدلے میں کسی انعام کی توقع بھی نہیں کی۔
پولیس کانسٹیبل رحیم کی اس ایمانداری پر سوشل میڈیا پر صارفین نے بہت سراہ رہے ہیں۔