زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔
زلفی بخاری نے نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا جس پر فریقین وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کردہ فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے آج سنایا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں حکم دیا کہ زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالا جائے اور ان پر لگائی گئی سفری پابندیاں بھی ختم کی جائیں۔
واضح رہے کہ رمضان المبار ک کے آخری عشرے کے اختتام میں عمران خان اپنی اہلیہ اور زلفی بخاری کے ہمراہ عمرہ کیلئے سعودی عرب جانے کیلئے ایئر پورٹ پہنچے تو زلفی بخاری کو روک لیا گیا تھا تاہم عمران خان نے تین گھنٹے تک ایئرپورٹ پر انتظار کیا اور زلفی بخاری کانام عارضی طور پر بلیک لسٹ سے ہٹانے کے بعد انہیں 6 دن کیلئے جانے کی اجازت دی گئی ۔