سوات:ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف میدان میں آگئے انہوں نے کہاکہ آج آپ سب کو دو نفل پڑھنے چاہئیں ، اللہ کا شکرگزارہوں، ڈاکو اب اسمبلی میں نہیں، جیلوں میںجائیں گے۔سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ ضیا دور میں نوازشریف اورشہباز شریف نے لوگوں کوخریدنا شروع کیا، چھانگا مانگا میں سیاست دان بھیڑ بکریوں کی طرح بکے، چھانگا مانگا کی خریداری کے بعد کرپشن ملک بھرمیں پھیلی اور جیسے ہی کرپشن شروع ہوئی تو پاکستان آگےجانے کے بجائے پیچھے چلا گیا۔انہوں نے اپنا سیاست میں آنے کا مقصد بتاتے ہوئے کہاکہ سیاست میں اس لیے آیا تھا کہ بڑھتی کرپشن ملک کوپیچھے لے جارہی تھی، بھارت سے پاکستان آتا تھا تو لگتا تھا، غریب سے امیر ملک آگیا ہوں، انہوں نے کہاکہ سیاست شروع کی تو پہلا آدمی تھا، جس نےکرپشن کی بات کی، 1998 میں مے فیئرفلیٹس کے سامنے مظاہرہ کیا، میں مے فیئرفلیٹس پر1998 سے بات کررہا تھا۔پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا کہ قرضوں کی بڑی وجہ کرپشن ہے، انسانوں پرپیسہ خرچ نہیں ہوتالیکن اب 26 جولائی کو نئے پاکستان کا سورج نکلے گا۔