ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے بعد بھی یہ ہیش ٹیگ دنیا بھرمیں ٹوئٹر پرٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے جس میں صارفین فیصلے کا بیتابی سے انتظار اوراس میں تاخیرپرمختلف تبصرے کرتے رہے۔
ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آنے کے بعد اوراس سے پہلے ہزاروں افراد اپنی ٹوئٹ کے ذریعے خیالات کا اظہار کرچکے ہیں یہی نہیں فیصلے میں تاخیر نے نئی بحث کو جنم دے دیا تھا۔
کئی ٹوئٹر صارفین نے کئی سوالات اٹھائے تو کسی نے مختلف تصاویر کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہارکیا۔
سدرہ بتول نامی ٹوئٹر صارف نے ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک انسانی ڈھانچے کو ٹی وی کے سامنے بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے، جس پر انہوں نے کہا کہ پاکستانی صبح سے ہی فیصلے کا انتظار کررہے تھے۔۔