جنوبی افریقا میں قتل 3 افراد کی لاشیں پاکستان پہنچادی گئیں

لاہور:جنوبی افریقا میں پراسرار طور پر جل کر جاں بحق ہونے والے 3 افراد کی میتیں پاکستان پہنچادی گئی ہیں۔

مرنے والوں میں دو سگے بھائی اورایک کزن شامل ہے، جنہیں 2 جولائی کو پیر اورمنگل کی درمیانی شب قتل کیا گیا تھا۔

لواحقین کا الزام ہے کہ تینوں افراد کو پہلے قتل کیا گیا اور پھرلاشیں جلادی گئیں۔

مقتولین میں مانانوالہ کے رہائشی دو سگے بھائی ریاض، آصف اور ان کا کزن بلال شامل ہیں۔

یہ تینوں افراد گزشتہ چھ، سات سال سے جنوبی افریقا میں محنت مزدوری کررہے تھے۔

مقتولین کی لاشیں لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لائی گئیں، جہاں انھیں ورثاء کےحوالے کردیا گیا۔