نوازشریف ڈرنےوالےنہیں وہ25جولائی سے پہلےواپس ائیں گے،مسلم لیگ ن

اسلام آباد: ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو سزاہونے پر رد عمل دیتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہاکہ نواز شریف ڈرنے یا جھکنے والے نہیں اور وہ 25 جولائی سے پہلے پاکستان آئیں گےاورہر چیز کا سامنا کریں گے،انہوں نے کہاکہ نواز شریف، مریم نوازاور کیپٹن صفدرمیں سے کوئی بھی پاکستانی عدالتوں اور آئین سے بھاگنے والا نہیں ، وہ عدالتوں کا سامنا کریں گے۔احتساب عدالت کے باہرپریس کانفرنس کرتے ہوئےمسلم لیگی رہنما طارق فضل چوہدری نے کہاکہ جو یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح کے فیصلے مسلم لیگ(ن) کو کمزور کرسکتے ہیںانہوں نے کہاکہ میں یہ دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ کمزور فیصلہ ہے اور اس طرح کے فیصلے دے کر ادارے بات کرنے سے کترائیں گے، ایسے فیصلے پارٹی کو مضبوط کریں گے اور کارکنوں کے عزم کو پختہ کریں گے۔