اسلام آباد: نگران وزیراعظم کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میںقومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا،قومی سلامتی کمیٹی نے ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا اورایکشن پلان کی تفصیلات اور لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس سے متعلق شرکاء کو بریفنگ دی ۔اس موقع پر شرکا نے نگران وزیر خزانہ کو اے ایف ٹی ایف اجلاس میں اپنا مؤقف درست انداز میں پیش کرنے پر سراہااور منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی فنانسنگ کے خلاف ذمہ داریاں پوری کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔نگران وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سمیت مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی، نگران وفاقی وزراء اور اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔واضح رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس میں پاکستان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ملکوں کی گرے لسٹ میں شامل رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔