اسلام آباد: روسی سفارت خانے کی گاڑی کی ٹکر سےایئرفورس اہلکارانکی بیوی اور بچی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق یہ حادثہ مارگلہ روڈ پر روسی سفارت خانے کے تھرڈ سیکریٹری ایلگزینڈر کی گاڑی سے پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار فیملی زخمی ہوگئی جسے پی اےایف اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق روسی سفارت خانے کی گاڑی کو تھانہ کوہسار منتقل کردیا گیاہے۔
واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں اسلام آباد کے علاقے دامن کوہ کے قریب امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف نے سگنل توڑتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو روند دیا تھاجس میں سے ایک افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا تھا۔