مانسہرہ : ایون فیلڈریفرنس کے فیصلے میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو سزا سنائی گئی ہے لیکن اس کے باوجود بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کے دامادنےحلقہ این اے 14 میں انتخابی مہم جاری رکھی ہوئی ہے،اپنے حلقے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر)صفدر نے کہا کہ ان کی گرفتاری سے نواز شریف کا مشن ادھورا نہیں رہے گا، ہزارہ کے کئی بیٹے نواز شریف پر قربان ہیں۔
کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت کے فیصلے سے قبل بھی تورغرکے گاؤں ٹلی سیداں ،برادڑ اوردیگردیہی علاقوں میں اپنی انتخابی مہم میں کارکنوں سے ملاقاتیں کرتے رہے اورچھوٹی چھوٹی ریلیوں میں شریک رہےاور ن لیگ کی کارکردگی کے بارے میں بتاتے رہے اورکہیں نوازشریف کی خدمات سے متعلق کارنرمیٹنگ کرتے رہے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے انہیں 1سال قید بامشقت کی سزا سنائی اور وہ 10سال تک الیکشن لڑنے کے نااہل قرار پائے ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنی انتخابی مہم جاری رکھی ۔