نواز شریف اورمریم کی واپسی کیلئےبرطانوی حکومت سےمدد لی جائےگی،علی ظفر

اسلام آباد:ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف ، مریم نواز ، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد نگران وفاقی وزیر قانون علی ظفر نے کہاکہ نوازشریف اور مریم نواز کو برطانوی حکومت کی مدد سے واپس لایا جائے گا، دونوں رہنمائوں کے انٹرپول کے ذریعے وارنٹ جاری کئے جائیں گےاس کے علاوہ حکومت برطانیہ سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو ضبط کرنے کا کہا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوا زشریف اور مریم نواز کے پاس پاکستان کے پاسپورٹ ہیں اور وہ برطانوی شہری نہیں ہیں اس لئے ان کو لانا آسا ن ہوگا اور ایسا پہلے بھی ہوا ہے کئی لوگوں کو دوسرے ممالک سے لایا گیا ہے ۔ملزما ن کی اپیل دائر کرنے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ اپیل ان کا حق ہے اور اپیل وہ فائل کریں گے اور اپیل کے ساتھ ساتھ وہ یہ بھی مانگیں گے کہ ہم کو ضمانت دی جائے اور ا س فیصلے کو معطل کردیا جائے اور اب یہ ہائیکورٹ کا کام ہے کہ کب تک اپیل چلتی ہے اور اس پر کیا فیصلہ ہوتا ہے؟۔